بھارت میں نریندر مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور اسے غریبوں کیلئے اچھا قرارنہیں دیا جارہا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس بجٹ کا انتہائی کامیاب قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کے بعد سخت تنقید کی جارہی ہے. ایک شخص نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ اب تک کا سب سے خراب بجٹ ہے. اسی طرح ایک اور شخصنے ارون جیٹلی کی جواب میں ایک گانا شیئر کیا ہے کہ ، اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا، اسی طرح دیگر صارفین کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے.
مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ پر کچھ لوگوں کی جانب سے مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کے تیر برسائے جارہے ہیں.