آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے کاروائی کرنے پر معروف شخصیات نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کراچی بلاسٹ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وطن کے بہادر بیٹوں کو سلام جنہوں نے دہشت گردی کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا جو تباہ کن ہوسکتا تھا۔
Salam to the brave sons of soil who foiled a major terrorist attack that could have been catastrophic. The fact that an attack of such magnitude was planned & executed is extremely unsettling. Bad news.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 29, 2020
اس واقعے کو بُری خبر قرار دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کے شدت کے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جس کو ناکام کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے-
جبکہ دوسری جانب کراچی میں اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے-
کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں چار دہشت گرد ہلاک
بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان