باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ نے مختلف اشیاءکی قیمتوں میں 45 روپے تک اضافہ کر دیا،یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی اشیاءکی قیمتوں میں میں 2 روپے سے لے کر 45 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے سے سٹورز کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت نے اگر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینا ہے تو یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے

واضح رہے کہ یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اشیا ءکی قیمتوں میں 2سے 45 روپے تک اضافہ کر دیا ہے مختلف برانڈ کے مشروبات، مصالحہ جات، بسکٹس، سویاں، نوڈلز سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

سب سے زیادہ اضافہ مختلف برانڈز کی لال مرچ کی قیمت میں 45 روپے تک کا کیا گیا ہے ، مختلف برانڈز کے مشروبات کی قیمت میں 2روپے سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے،یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 2 سے 4 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے۔ مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

غریب عوام کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، یوٹیلٹی سٹورز کے لئے سبسڈی ختم

Shares: