لاہور:عثمان بزدار کے رشتہ دار تونسہ میں زمینوں پہ قبضے کر رہے ، وزیر اعلیٰ کی پشت پناہی انہیں حاصل ہے، اطلاعات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہےکہ تونسہ میں عثمان بزدار کے رشتہ دارزمینوں پرقبضے کررہے ہیں،
باغی ٹی وی کے مطابق ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو وزیراعلیٰ کی پشت پناہی حاصل ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگریہ سچ ہے توپھرعثمان بزدار کو نوٹس لینا چاہیے
عثمان بزدار صاحب کے عزیز، رشتہ دار تونسہ میں زمینوں پہ قبضے کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی پشت پناہی انہیں حاصل ہے۔ بطور صحافی تو کچھ نہ کر سکا۔ اب یہی ہے کہ تونسہ پہنچوں اور بزدار ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھ جاؤں۔ کیا خیال ہے' میرے محترم وزیراعظم صاحب؟
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) July 3, 2020
ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار صاحب کے عزیز، رشتہ دار تونسہ میں زمینوں پہ قبضے کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی پشت پناہی انہیں حاصل ہے۔
ہارون الرشید کہتے ہیں کہ بطور صحافی تو کچھ نہ کر سکا۔ اب یہی ہے کہ تونسہ پہنچوں اور بزدار ہاؤس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھ جاؤں۔ کیا خیال ہے’ میرے محترم وزیراعظم صاحب؟








