بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، دنیا میں مریضوں کے حساب سے تیسرے نمبر پر آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر کی طرح بھارت میں پھیلاؤ جاری ہے،بھارت کرونا مریضوں کے حساب سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں، بھارتی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے 24 ہزار 248 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 97 ہزار 413 ہو گئی ہے، بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 693 ہو گئی ہے،

بھارت میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں جہاں اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 619 ہے جبکہ 8822 ہلاکتیں وہاں ہو چکی ہیں،تامل ناڈو میں کرونا مریضوں کی تعداد 1،11،151 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1510 ہو گئی ہے۔

دہلی میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، گجرات میں 36 ہزار 37 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 1943 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 27،707 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 785 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

بھارت میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارت نے کرونا کے مریضوں کی کم تعداد دکھانے کے لئے ٹیسٹنگ میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کم ہوں گے تو ہم کرونا کو شکست نہیں دے سکتے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرونا کو شکست دینی ہے تو ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھانی ہو گی لیکن بھارت نے ٹیسٹنگ کی سہولت کئی ریاستوں میں کم کر دی ہے،مغربی بنگال اور بہار میں 10 لاکھ کی آبادی میں صرف 230 اور 267 افراد کا بالترتیب ٹیسٹ ہوا ہے

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

ایک رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کے حوالہ سے حالات بہت خراب ہیں۔ یہ ریاستیں کورونا ٹیسٹ کے معاملے میں قومی اوسط سے 25 فیصد تک پیچھے چل رہی ہیں۔ بھارت میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی فی 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ بڑھ کر 818 ہو گیا ہے۔ لیکن مغربی بنگال اوربہار میں کم ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں

 

Comments are closed.