وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اہم اجلاس

0
38

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اہم اجلاس
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کااہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء محمد محسن لغاری،میاں خالد محمود،ملک نعمان احمد لنگڑیال،محمد تیمور خان،محمد ہاشم ڈوگر،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت کی.سینئر وزیر عبدالعلیم خان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواورڈویژنل کمشنر ز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے
اجلاس میں مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے محکموں او راداروں کی تیاریوں و انتظامات کاجائزہ لیاگیا
اربن فلڈنگ کے خدشے کے حوالے سے شہرو ں میں ضروری انتظامات پر غور کیاگیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں او راداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے.مون سون سیزن کے پیش نظر دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو 24گھنٹے مانیٹر کیاجائے- پی ڈی ایم اے میں قائم کنٹرول روم صورتحال پرنظر رکھے-متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمو ں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائی جائے.وزیراعلیٰ کی ضلع کی سطح پر ایمرجنسی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی،
وزیر اعلی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انسپکشن کمیٹیاں باقاعدہ اجلاس کر کے انتظامات کا جائزہ لیں.وزیراعلیٰ عثمان بزدار نالوں کی صفائی کے کام میں تاخیر پر برہم ہوئے
جون تک نالوں کی صفائی مکمل ہونی چاہیے تھی،ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے-اس ضمن میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی-اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات جلد مکمل کئے جائیں -دریاؤں کے حفاظتی بند او رپشتوں کی مضبوطی کے کام کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا-شہروں میں نکاسی آب کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت جامع پلان مرتب کیا جائے-ڈی جی پی ڈی ایم اے اپنے ویئر ہاؤسز میں ضروری آلات او رسامان کی دستیابی یقینی بنائیں –
ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل رکھے جائیں -اضلاع میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیے-لاہور کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائے
محکمہ موسمیات موسم کی صورتحال کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کرے-دریاؤں کے کیچمنٹ ایریاز میں ہونے والی بارشوں کی ڈیلی رپورٹ مرتب کی جائے،کسی بھی نا گہانی صورت میں متعلقہ محکموں او رادارے اپنا ہنگامی پلان بھی تیار رکھیں –

Leave a reply