محسوس ہوتا ہے کہ پٹرولیم بحران میں بڑے لوگ شامل ،بتائیں کیا کاروائی ہوئی؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قلت اور قیمت میں اضافے کے خلاف درخواستوں ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،

اٹارنی جنرل, چیئرپرسن اوگرا اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے کہا کہ اگر عوام کی چیزیں چھپائی جائیں تو یہ 22 کروڑ عوام کے حقوق العباد کے خلاف ہے. محسوس ہوتا ہے کہ اس میں بڑے لوگ شامل ہیں. یاد رکھیں چیرپرسن اوگرا یا اکیلی گواہ ہوں گی یا اکیلی ملزم ہوں گی.

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پچھلی تاریخ پر کہا تھا کہ سپیکر اسمبلی سے مشورہ کریں کہ کیا اسمبلی کی ایک کمیٹی بنائی جا سکتی ہے. جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپیکر نے کہا کہ یہ لیڈر آف ہاوس اور لیڈر آف اپوزیشن سے پوچھنا ہو گا. لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر میں نے خود اتوار کے روز سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے سامنے معاملہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اٹارنی جنرل پاکستان نے پٹرولیم بحران کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی تجویز دے دی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری صاحب روسٹرم پر ا جائیں اور بتائیں کہ پٹرولیم بحران پر کب کاروائی شروع ہوئی ،پرنسپل سیکرٹری یہ بھی بتائیں کہ بحران کا معاملہ وزیر اعظم کے علم میں کب لایا گیا ،پرنسپل سیکرٹری کے تحریری جواب میں الفاظ کا گورکھ دھندا نظر آتا ہے ۔جب تک بحران کے زمہ دار پکڑے نہیں جائیں گے تب تک بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر لگتا ہے آئل مافیا نے فائدہ اٹھانے کے لیے پٹرول کو شارٹ کیا گیا ۔ حکومت پہلے یکم کو پٹرولیم کی قیمتیں بڑھاتی ہے ۔گزشتہ ماہ 26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کہ مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا گیا ۔

اٹارنی جنرل نے تجاویز پر مبنی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کر دی ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر عدالت اس میں ردو بدل کرنا چاہے تو کر سکتی ہے میری ذاتی تجاویز عدالت کے سامنے ہیں ۔

 

بتایا جائے قیمتیں بڑھا کر پٹرولیم کمپنیوں کو کتنا فائدہ پہنچایا گیا ، چیف جسٹس

Leave a reply