لاہور 9جولائی.صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس آمد.
لوگوں کی شکایات سنیں اور بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے.لوگوں کی زیادہ تر شکایات بجلی، سوئی گیس، میونسپل سروسز اور صحت کے شعبہ سے متعلقہ تھیں. سرکاری افسران عوام کی خدمت کو شعار بنائیں، مسائل کے حل کیلئے آنے والوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں. عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا مینڈیٹ دیا، تبدیلی آکر رہے گی،عوام کی خدمت اور انہیں درپیش مسائل کے حل کاعزم لے کر میدان میں آئے ہیں.
غریب عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے چاہے حالات کیسے بھی ہوں. ظلم، ناانصافی، لوٹ مار اور حق تلفی کے کلچر کو ہمیشہ کیلئے ختم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے. آئندہ نسلوں کو کرپشن سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال نیا پاکستان دیں گے. نیت صاف، جزبے صادق اور غریبوں کا احساس ہو تو کامیابی ملتی ہے. اربوں روپے کے احساس پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کی مدد کی جارہی ہے. عمران خان کی سچی، مخلص اور باصلاحیت قیادت میں ملک ہر بحران سے نکلے گا. قوم کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے اکٹھے ہونےوالے لٹیرے حکومت گرانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں. کرپٹ ٹولے کو اگر عوام سے کوئی ہمدردی ھے تو لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں







