باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی بلوں میں پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی، پی ٹی وی کو خسارے سے نکالنے کے لئے غریب عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا پروگرام بنا لیا گیا
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی بلوں میں 35 کے بجائے 100 روپے وصول کئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کی فیس 65 روپے بڑھانے کی منظوری دے دی، بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی، فیصلے سے صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے۔
ہر صارف کے بجلی کے بل پر پہلے 35 روپے پی ٹی وی فیس لگ کر آتی تھی جو اب ہر ماہ 100 روپے آئے گی، کوئی پی ٹی وی دیکھے نہ دیکھے، کسی کے گھر میں ٹی وی ہو یا نہ ہو اسے 100 روپے فیس دینی ہی پڑے گی
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص







