حکومت کے خلاف بلاول ہاؤس میں بلاول اور ن لیگی قائدین نے سر جوڑ لئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہیں
پیپلز پارٹی کے چییئرمین بلاول زرداری لاہور پہنچے تھے تو آج مسلم لیگ ن کا وفد بلاول زرداری سے ملنے پہنچ گیا،بلاول ہاؤس لاہور میں اپوزیشن کی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف سر جوڑ لئے
ملاقات میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کی تیاری پر مشاورت ہو گی، بلاول زرداری سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ نے کے صدر شہباز شریف کی ہدایت پر ن لیگی رہنما احسن اقبال، ایاز صادق اور سعد رفیق بلاول ہاوس پہنچے ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی بھی موجود ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے وفد کے درمیان مجموعی ملکی سیاسی صورت حال زیر بحث آئی
اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف ممکنہ اے پی سی کے ایجنڈے میں ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال کے علاوہ کورونا وائرس، مہنگائی، آٹا، چینی اور ادویات سکینڈل شامل ہیں۔اے پی سی کے ایجنڈے میں حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیوں اور نیب قوانین میں ممکنہ ترامیم کے امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تجویز زیر غور ہوگی۔
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف
قائدین کی ملاقات کے بعد اے پی سی کے ایجنڈے کی حتمی تجاویز دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی مشاورت کی جائے گی، اپوزیشن کی دیگر جماعتیں پہلے ہی بلاول بھٹو زرداری کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومت کے خلاف اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے وفد کی بلاول ہاؤس آمد
لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل@BBhuttoZardari pic.twitter.com/lVwg0yqR0G
— Safeer Ahmed (@Safeer_PPP) July 20, 2020
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن کی اے پی سی کی تاریخ کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے تا ہم آج ملاقات میں ایجنڈہ طے کر لیا جائے گا اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی،