پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور خوبرو اداکار شہروز سبز واری کے اے آر وائے ڈیجیٹل پر آنے والے نئے ڈرامے کا ٹیزار ریلیز کر دیا گیا ہے-
باغی ٹی وی :منال خان اور شہروز سبزواری کو حسد میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد شائقین ان کی کیمسٹری کے قائل ہوگئے کیونکہ وہ اسکرین پر ایک ساتھ اچھے لگتے تھے۔ اور ان کے مداح ان کو پھر ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند تھے اور اب ایسا لگتا ہے کہ مداحوں کا انتظار ختم ہوچکا ہے کیونکہ دونوں جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کے آنے والے ڈرامہ ‘نند’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
شائقین کی پسندیدہ جوڑی منال خان اور شہروز سبزواری نند میں جلد ہی ڈرامہ سیریل نند میں ایک ساتھ نظر آئیں گےاس ڈرامےکو ثمینہ اعجاز نے لکھا ہے جبکہ ہدایتکار سید ذیشان علی زیدی ہیں ڈرامہ میں فائزہ حسن اور اعجاز اسلم بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
ڈرامے کے ٹیزر دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ زبردست ثابت ہو گا-اس ٹیزر میں منال اور شہروز کو شادہ جوڑا دکھایا گیا ہے جبکہ فائزہ حسن حاسد نند کے طور پر دکھائی گئی ہیں اعجاز اسلم اس ڈرامے میں کس کردار میں نظر آئیں گے اس کا انکشاف ڈرامہ نشر ہونے کے بعد ہی ہوگا۔