ق لیگ کوقاتل لیگ کہنے والوں نے اسے آج پاکستان مسلم لیگ مان کرمدد مانگ لی

0
34

لاہور :ق لیگ کوقاتل لیگ کہنے والوں نے آج پاکستان مسلم لیگ مان کراپنی بے بسی پیش کرکے مدد مانگ لی ،اطلاعات کےمطابق رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام اپوزیشن پارٹیوں میں اتفاق رائے موجود ہے، غلط اقدامات اٹھانے سے ہر تدبیر الٹی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے شکرگڑھ میں خطاب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کےلیے عذاب بن چکی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ اس وقت عاجز آچکے ہیں، بجلی اور گیس کے بل ناقابل برداشت ہوچکے ہیں جبکہ حکومت کو معیشت چلانے کی الف ب کا بھی نہیں پتہ۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ غلط اقدامات اٹھانے سے ہر تدبیر الٹی ہورہی ہے، احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ اس وقت حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے جس کے باعث سرمایہ کار ملک سے باہر بھاگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کےلیے نیا راستہ تلاش کرنا پڑے گا، آزاد اور منصفانہ الیکشن ہوتا کہ حقیقی نمائندے سامنے آسکیں، اناڑی وزیراعظم نے ملک کے کئی ایکسیڈنٹ کیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کو ملک بچانے کےلیے سوچنا پڑے گا، حکومت نیب کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کو ڈرا رہی ہے جب کہ شوگر، آٹا، ڈرگ مافیا اور تیل مافیا کو پیسہ کھلارہی ہے۔

Leave a reply