باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ماہانہ بنیادوں کی بجائے ہرپندرہ روزبعد نظرثانی کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی،

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعدنئے طریقہ کارکااطلاق یکم اگست سے ہوگا، اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعہ تین لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی منظوری بھی دیدی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ماہانہ بنیادوں کی بجائے ہرپندرہ روزبعد نظرثانی کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوارکی تین لاکھ ٹن ریفائن چینی کی درآمد سے متعلق تجویز کی منظوری دی گئی تاکہ آئندہ کرشنگ سیزن سے قبل چینی کی بفرسٹاک کوبرقراررکھا جاسکے اورچینی کی قلت سے محفوظ رہا جائے۔اجلاس میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کیلئے ہر پندرہ روزکے بعد پلیٹ اوسط کی بنیادپر نئے طریقہ کاراختیارکرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے طریقہ کارکا اطلاق یکم اگست 2020ءسے ہوگا، اس طریقہ کارکے تحت ریفائنریز اورآئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تین ماہ کی منصوبہ بندی ،بہترانوینٹری انتظام وانصرام، سیلزکی بہتر رپورٹنگ اورسٹاک کی ضروریات، شفافیت، قیمتوں کی واضح صورت اورکسی ایک آئل مارکیٹنگ کمپنی پرانحصارکم کرنے میں مدد ملے گی۔ موجودہ نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر ریفائنریز کو تیل صاف کرنے سے قبل کی قیمت کے اعلان کی اجازت کے تحت ہوتاہے تاہم اس کیلئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پی ایس اوکے گزشتہ مہینوں کی حقیقی اوسط درآمدی قیمتوں سے زیادہ نہ ہوں۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سے چینی کی بفرسٹاک کوبرقراررکھنے کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعہ چینی کی درآمد کی تجویز کاجائزہ لیاگیا اورسیکرٹری صنعت وپیداوار،سیکرٹری تجارت اورسیکرٹری خزانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے مرتب کردہ خریداری کے طریقہ کاراوردیگرقواعد کی روشنی میں تین لاکھ ٹن ریفائن چینی کی درآمد کی اجازت دیدی گئی۔ای سی سی نے کمیٹی کو خریداری کیلئے ترجیحی طریقہ کارکے ضمن میں لاءڈویژن سے رائے لینے اوراس بارے ای سی سی کورپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 

Shares: