وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی الوداعی ملاقات

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ بینک (پاکستان) کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھوالانگوان نے بدھ کو یہاں الوداعی ملاقات کی ہے.

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و ترقی مخدوم خسرو بختیار اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں قیام کے دوران تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے معیشت کے استحکام اور کووڈ۔19 کے حوالہ سے پاکستان کی کوششوں اور اصلاحات کے مجموعی عمل کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ بینک کے ساتھ اشتراک کار کا خیرمقدم کیا اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کیلئے ان کی نئی ذمہ داریوں کے سلسلہ میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

 

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

Leave a reply