کراچی میں مون سون کی بارشوں کے باعث شہر کی ناقص صورتحال دیکھ کر جہاں شہر ی پریشان ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی شہر کے ابتر حالات دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات جاری کررہے ہیں۔

باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پربارش کےپانی کے باعث تالاب کا منظر پیش کرتی کراچی کی سڑکوں کی تصاویر شیئر کیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بارشوں کے باعث شہر کی صورتحال کس قدر خراب ہوگئی ہے۔

شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست ایک ایسا کھیل ہے جو طاقتور اور بےاختیار لوگوں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔


اداکار نے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی کے عوام کے دُکھ کو محسوس کرنا چاہیے اور کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

شان شاہد نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ہمارا تعلق ہمیشہ انسانیت سے ہونا چاہیے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائشہ عمر نے لکھا کہ مجھے بارش پسند ہے اور میں اس موسم سے بھی محبت کرتی ہوں لیکن یہ سوچ کر میرے روح کانپ جاتی ہے کہ اس سے میرے شہر اور اس کے لوگوں پر کیا گزرتی ہے۔


عائشہ عمر نے لکھا کہ یہ سب دل دہلا دینے والا ہے اور سب سے بڑے شہر کے ساتھ نا انصافی ہے۔

دوسری جانب اداکار علی رحمٰن خان نے لکھا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے روشنیوں کے شہر میں جب بھی بارش ہوتی ہے اسے ایسے ہی حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔


علی رحمٰن خان نے سوال اٹھایا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں منصوبہ بندی اور ترقی کا اس قدر فقدان کیسے ہوسکتا ہے؟

انہوں نے لکھا کہ ہم اس کا جواب جانتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں کہ کراچی کے یہ حالات جلد از جلد تبدیل ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں کہیں سڑکیں ندی نالوں اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں کہیں کیچڑ اور غلاظت کے سبب شہری پریشانی کا شکار ہیں جبکہ قربانی کے جانوروں کے لئے لگائی گئی بکرا منڈی بھی پانی میں بہہ گئی اور لیاقت آباد میں گجرنالہ اوور فلو ہونے کی وجہ سے اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا۔

سندھ حکومت کا کراچی بھر کے شہریوں کیلئے چائے کا بڑا انتظام

کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

بارش سے کراچی تالاب کامنظر پیش کرنے لگا، کئی ہلاکتیں

کراچی میں بارش، وزیراعظم سے ریسکیو کے لئے فوج بھیجنے کا مطالبہ آ گیا

کراچی تین ماہ کیلئےمیرے حوالےکردیں، صاف ہوجائےگا،کراچی والےمیری صلاحیتوں سے واقف ہیں‌:مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

Shares: