اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا پہلا اشتہار جاری

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کا پاکستان میں پہلا اشتہار ریلیز کر دیا گیا ہے –

باغی ٹی وی : اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کے لئے ایسرا بلجک کا گذشتہ روز پہلا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

کیو موبائل میکس پرو سیریز کی ایک منٹ اور 10 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایسرا بلجیک کو ایکشن سے بھر پور سٹنٹ کرتے دکھایا گیا ہے اشتہار میں پاکستانی شائقین اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں اور کمرشل منظر عام پر آنے کے بعد کل سے ہی سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہو رہے ہیں-

یاد رہے کہ اسرا بلجیک کو ابھی تک پاکستان میں تین بڑے برانڈز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کیو موبائل کے بعد ، اداکارہ اب پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جاز کی نمائندگی کررہی ہیں ، اور جلد ہی پی ایس ایل کرکٹ ٹیموں میں سے ایک کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے نظر آئیں گی۔

اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پشاورزلمی کے شائقین کوجلد خوشخبری سناوں گی ، حلیمہ سلطان کی ٹویٹ

Comments are closed.