پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کو عید الاضحیٰ کے موقع پر قربان کئے گئے اپنے بکرے کی یاد ستانے لگی –
باغی ٹی وی :مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بکروں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ ہاتھ میں گھاس پکڑے بکروں کے پاس کھڑی ہنستی مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CDa8xJJFg5l/?igshid=1dmdpziiegt04
اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنے اس چھوٹے سے فارم کو بہت مِس کررہی ہوں۔
ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز ’عید 2020‘، ’عید مبارک‘ اور ’پوزر کلب‘ استعمال کئے-
واضح رہے کہ اس سے قبل یاسر حسین نے بھی اپنے بکرے کو مس کرتے ہوئے بکرے کے نام جذباتی پیغام شئیر کیا تھا اپنے پیغام میں اداکار نے بتایا تھا کہ یہ بہت پیارا اور خوش مزاج بکرا تھا میرے پاس ایک دن رہا، ایک دن میں اس نے ہمارے گھر کے سامنے والے چوکیدار سے بہت دوستی کرلی تھی بغیر رسی کے اس کے ساتھ گھوم رہا تھا، اس کے سر پر ہاتھ پھیرنا بند کرو تو گردن کے اشارے سے دوبارہ سر پر ہاتھ رکھنے کو کہتا تھا۔ کاش میں اُسے پورے سال پالتا اگلی دفعہ کم از کم کچھ مہینہ پہلے جانور لاؤں گا-