لاہور میں ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچے کی موت، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکشن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شفیق آباد میں ڈور پھرنے سے 4سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور عفلت کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کا حکم بھی دیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کارونما ہونا افسوسناک ہے ،پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے فعال طریقے سے فرائض انجام دئیےجائیں ۔خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ بارزوں کے خلاف کاروائی جاری ہے

ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازوں کے خلاف شاندار کاروائی کی ہے، ڈیٹرنس پوائنٹس و ہاٹ سپاٹس پر سنیپ چیکنگ کے دوران 110 سے زائد پنگیں برآمد کر لیں،ڈولفن ٹیم 77 نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں سے پتنگیں برآمد کیں۔

دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

دوسری شادی کرنے والوں کےلیے ایک اور شرط لگا دی گئی،

بغیر اجازت دوسری شادی، دولہا بھائی پہنچے جیل،عدالت نے سنائی سزا

دوسری شادی کرنیوالوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

لڑکی کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،دلہا عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالت کا بڑا حکم

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

شہر قائد میں غیرت کے نام پر نوجوان نے بہن اور رشتے دار کو قتل کر دیا

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے پتنگوں کو مہارت کے ساتھ کارٹن بیگ میں چھپا رکھا تھا۔ ملزمان زوہیب و غیاث کو تھانہ ساؤتھ کینٹ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے.

دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازوں اور پتنگ فرشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ سی سی پی او لاہور نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پتنگ بازوں اور اس سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ذمہ دار ہوگا۔ آگاہی کیلئے علاقے کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں۔ پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

Comments are closed.