لاہور:آہ ! مسلم دنیا عرب اورعجم میں تقسیم :امت مسلمہ پرکڑا وقت آگیا ہے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کےمعروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نےامت مسلمہ کی تقسیم پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا ہے،مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ہمیں تو یہ حکم تھا کہ عربوں اورعجموں کی تقسیم سے دور رہنا ہے مگروہی کردیا گیا جس کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا
باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی جب بھی کوئی اہم ایشو پیش آتا ہے تو وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرآکراپنا نقطہ نظرپیش کرتے ہیں
The fast changing scenario of the #region may propel #PakIranGas pipeline to commence very soon. #Muslim World is further pushed in a divide between #Arabs and #Ajamis.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) August 15, 2020
ذرائع کے مطابق عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات پر انہوں نے بڑا محتاط رویہ اختیارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے بعد دنیا کا نقشہ ہی بدل گیا ہے ،
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس عمل نے عالم اسلام کو تقسیم کردیا ہے ،
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان تعلقات کے قائم کرنے کے بعد وہ مشہورگیس پائپ لائن منصوبہ جوپاکستان اورایران کے درمیان معطل ہوگیا تھا اب یہ مکمل ہوتا ہوا نظر آتا ہے
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بدقسمتی کی بات تو یہ ہے کہ اس ڈیل کے بعد امت مسلمہ تقسیم ہوتے ہوئے دکھائی دیتی ہے اوریہ نقصان کوئی معمولی نقصان نہیں بلکہ اس سے مستقبل قریب میں بہت سی تبدیلیاں متوقع ہیں جو کہ امت مسلمہ کو مزید مشکلات سے دوچارکرسکتی ہیں