باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا

پارلیمانی سال کے130میں صرف اضافی 3د ن ہی کارروائی چل سکی،پارلیمانی سال کے 130دن کی کارروائی کورونا کے باعث متاثر ہوئی،حکومت کے دوسرے پارلیمانی سال میں 3 مشترکہ اجلاس بھی ہوئے

قومی اسمبلی میں 110 پرائیویٹ بلز،52 حکومتی بلز پیش ہوئے،کورونا کے 4 ماہ کے باوجود قومی اسمبلی نے 30 بلز منظور کئے، 19 بلزصدر مملکت کے دستخط کے بعد ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے،وزیر اعظم پورے پارلیمانی سال میں صرف 7 مرتبہ ایوان میں آئے، شہبازشریف 3 مرتبہ جبکہ بلاول بھٹو 20 مرتبہ ایوان میں آئے

وزیر مملکت علی محمد اور وفاقی وزیر مراد سعید کی سب سے زیادہ حاضری رہی،اپوزیشن کی جانب سے سب سے زیادہ حاضری ایم ایم اے رکن مولانا عبدالکبر چترالی کی رہی

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے،عوام کے سامنے حکومت کی 2سالہ کارکردگی پیش کریں گے،ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے،قائدین پاکستان نے مسلمانوں کی سیاست اور ثقافت کےلیے جدوجہد کی،

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان محنتی اور دیانت دار لیڈر ہیں،وہ حکومت بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کی خدمت ہو، عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر عبور کررہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے غلط اور صحیح کی سیاست کی، احتساب ،انصاف،میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے

وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

Shares: