باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 112چھوٹے ڈیمز بنا رہے ہیں،
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں بڑے ڈیمز بن رہے ہیں ہم اپنے اعتماد کی وجہ سے یہاں تک پہنچے،باقی 3بڑے ڈیمز پر کوئی تعصب نہیں برتا گیا،سندھ بیراج پر کام شروع ہوچکا ہے،داسو،مہمند اور دیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے، منصوبوں کیلئے 80فیصد فنڈ وزارت آبی وسائل اور 20فیصد حکومت دے گی،
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ جمہوریت میں انسان کو جواب دینے ہوتے ہیں، پورٹ کا شہری کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، جمہوریت میں حکومت عوام کو جواب دہ ہوتی ہے، دنیا بھر میں بلیو اکانومی کا حجم 23ٹریلین ڈالر ہے،سب سے بڑا چیلنج بلیو اکانومی کو دیکھنا تھا،
وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے
تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی
ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر
دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی
مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں
جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی،سراج الحق
اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کا حکومت کا ساتھ دینا قابل افسوس،سراج الحق
علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بحری معیشت کے بارے میں کسی کو پتہ ہی نہیں تھا، وزارت بحری امور کے بارے میں کسی نے سنجیدہ ہو کر نہیں سوچا، سمندر کے قریب زمینوں پر قبضے کرکے بیچ دی گئیں،نئی شپنگ پالیسی سے پرائیویٹ شعبہ بھی سرمایہ کاری کرسکے گا،دنیا بھر میں سمندر کے سامنے والی زمین سب سے مہنگی ہوتی ہےپاکستان میں ہماری زمین پر سستی تجاوزات قائم ہیں ،پورٹ قاسم کے انڈسٹریل پلاٹس کی دوبارہ لیز کی گئی ،
سی پیک پیپلزپارٹی حکومت کا ویژن تھا،پی ٹی آئی نے دو سال میں تباہی مچائی،مرتضیٰ وہاب