جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کے حوالہ سے غیر معروف ویب سائٹ کی خبر پر وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اے پی سی سے کوئی ڈر نہیں یہ پہلی یا آخری اے پی سی نہیں۔ پہلے بھی ایسی اے پی سی ہوتی رہی ہیں۔ اے پی سی بلانا مولانا فضل الرحمن کاحق ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں اتحاد و امت و یکجہتی کے حوالے سے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میڈیکل ایکسپرٹس کی رائے پر وزیراعظم کی مشاورت کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر علاج کیلئے جانے کی اجازت دی۔ لیکن اجازت کی شرائط کے مطابق وہ اپنی میڈیکل رپورٹ سے حکومت کو آگاہ نہیں کررہے اورشہباز شریف اپنے دیئے گئے بیان حلفی کے مطابق عمل درآمد نہیں کررہے اور وہاں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں۔ نواز شریف کو چاہئے اگران کی طبیعت ٹھیک ہے تو انہیں اخلاقاً واپس آناچاہئے اور واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ۔سی پیک چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آ ج کل روایت چل گئی ہے خبر پہلے چل جاتی ہے تصدیق بعد میں کی جاتی ہے ۔ خبر کو تصدیق کے بعد بریک کرنا چاہئے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی خبروں کے حقائق بھی سامنے آ جائیں گے۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی
امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جو میں نے کراچی کے ویڈیو کلپ دیکھے ہیں اس سے بے حد پریشانی لاحق ہے۔کراچی والے اس وقت قرب کی صورتحال سے دو چار ہیں۔گاڑیاں اور کنٹینر پانی میں تہر رہے ہیں۔ سندھ اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ ملکر شہریوں کی تکلیف کم کریں‘ اس وقت بارشوں کی نویت غیر معمولی ہے۔کراچی کے لوگوں کا کاروبار‘ رہن سہن بری طرح متاثر ہے۔کراچی کی کچی آبادیاں سمیت پوش علاقہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ہمیں کراچی کی عوام سے ہمدردی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے چاہے سندھ کی حکومت یا وفاق کی ہمیں مل کر کراچی کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
جنرل ر عاصم باجوہ کیخلاف غیر معروف ویب سائٹ پر خبر،عاصم باجوہ نے اپنا موقف دے دیا