وزیراعلیٰ سندھ کا پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی بجلی بحال نہ ہوئی، مجھے تمام گلیاں صاف چاہئیں، لوگ کہتے ہیں حکومت نظر نہیں آتی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں سے 170 بحال ہونے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کچھ مقامات پر پانی کھڑا ہے، کلیئر کرا رہے ہیں۔ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی کیوں نہیں نکالا گیا ؟ کے ایم سی کا اربن ڈیزاسٹر رسپانس یونٹ متحرک نظر نہیں آیا، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن کے مختلف بلاکس میں پانی موجود ہے، 10 ویں محرم پر جلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتیں گرانے کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو تمام اضلاع کی سروے کی ہدایت بھی کی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کو ٹھیک کرنا ہے ،چاہے کتنے سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں،

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر برس پڑے

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،‏پاک آرمی، نیوی اوراین ڈی ایم اے سپورٹ کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کی جانب سےامدادکی پیشکش پراظہارتشکر کیا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر پلان بناؤں گا،وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ پورا صوبہ بارش سے متاثر ہے،وزیراعظم نے کہا ہےاگلے ہفتے کراچی آرہے ہیں

کراچی کی عوام کا درد پوری قوم محسوس کر رہی ہے،مسائل حل کریں گے، وزیراعظم کا اعلان

Leave a reply