احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال سیکنڈل میں شہباز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، مسلم لیگ ن کی جانب سے عدالت میں شہبازشریف کی حاضری سےاستثنا کی درخواست دائرکی گئی ،عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی ،وکلا کی ہڑتال کے باعث پراسیکیوشن کےگواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے

عدالت نے فواد حسن فواد،احد چیمہ،شاہد شفیق،دیگر ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ میں14روزکی توسیع کر دی.

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں بھی شہباز شریف نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی کمر میں تکلیف ہے وہ زیادہ دیر نہیں رُک سکتے ، شہباز شرہف کی جانب سے حاضری لگائے جانے کے بعد واپس جانے کی استدعا کی تھی.

احتساب عدالت میں کیس کی سماعت سے قبل شہباز شریف کے وکیل عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی کمر میں درد ہے اس لیے وہ نہیں پیش ہو سکیں گے،ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گزشتہ برس 5 اکتوبر کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا لیکن جب وہ بیان ریکارڈ کرانے پہنچے تو انہیں آشیانہ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کے مطابق شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب آشیانہ اسکیم کے لیے لطیف اینڈ کمپنی کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر منسوخ کروا کے پیراگون کی پراکسی کمپنی ‘کاسا’ کو دلوا دیا۔

Shares: