فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے پینے کی دعوت دے دی۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں کنگنا بھارتی فضائیہ کی یونیفارم پہنے جیٹ طیارے کے پاس کھڑی ہیں۔


فیروز خان نے اس پوسٹر پر ٹرول کرتے ہوئے کنگنا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ نئے جیٹ طیارے؟ میں سمجھ گیا !کبھی وقت نکال کر ہمارے ساتھ چائے پینے آئیں۔

فیروز خان کو اپنے اس ٹوئٹ پر پڑوسی ملک میں موجود مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور نہ ختم ہونے والی بحث کا آغاز بھی ہوا-
https://twitter.com/_The_OddOneOut_/status/1299274715907776520?s=20
جس میں ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ فیروز خان آپ ایک با اثر شخصیت ہیں ، جب آپ عوامی پلیٹ فارم میں کچھ بات کرتے ہیں تو آپ کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ اس سے صرف مثبتیت آتی ہے محبت کی بات یہ ہوتی ہے کہ آپ اپنے پیروکاروں کو ان کی محبت اور تعریف کے بدلے وہ کیا دے سکتے ہیں۔
https://twitter.com/_The_OddOneOut_/status/1299275839012397056?s=20
اس صارف نے مزید لکھا کہ اور یہ بھول جائیں کہ کنگنا کیا بات کرتی ہے اسے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے کہ وہ ذہنی مریضہ ہے کیونکہ اس نے عوام کے سامنے اپنی اس شبیہہ کو بیان کیا ہے۔ لہذا اگر اس نے ایسی کوئی بات کہی جس سے آپ کو تکلیف پہنچے تو اسے نظرانداز کریں


اس کے رد عمل پر فیروز خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کنگنا پاگل نہیں ہے. اس کے پاس بہت ساری نیگیٹیو چیزیں ہیں جن کے بارے میں وہ بہت سے دوسروں کے برعکس سوچتی ہے۔ وہ لوگوں کو بلاوجہ خوفزدہ کرتی ہے اور معصوم لوگوں کے ساتھ غلط کرنے پر مجبور کرتی ہے۔اس کے ساتھ ہر کسی کو ایسا کرنا چاہیئے-


اداکار نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اس چیز پر لڑتا رہوں گا جو میرے خیال میں ٹھیک ہے، مجھے فرق نہیں پڑتا کوئی کیا سوچتا ہے۔

خیال رہے کہ 26 فروری علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ اورمقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا گیا تھا جس کا پاک فضائیہ نے بھر پور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہم ٹارگٹس کو لاک کیا اور پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی مگ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

اس دوران تباہ ہونے والے ایک طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جب کہ اس کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی زندہ گرفتار کیا گیا 27 فروری 2019 کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فضائیہ کی جانب سے چائے پیش کی گئی تھی جسے انہوں نے ’ٹی از فنٹاسٹک‘ کہہ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا بعد میں ابھی نندن کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر
جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا-

سوشانت کی بہن کا کنگنا رناوت کو مشکلات سے لڑنے اور مضبوط رہنے کا مشورہ

عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

Comments are closed.