وزیراعظم کل کہاں کا دورہ کرنیوالے ہیں؟ افسران میں کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے،

وزیراعظم عمران خان لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ممبران صوبائی اسمبلی اور بیورو کریسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات بھی ہو گی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار دورے کے دوران وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔جس میں وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو دو سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیں گے

وزیراعظم عمران خان کو چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کو پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ پنجاب میں افسران کے تبادلوں سےمتعلق فیصلے بھی کریں گے۔

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

آپ کی تجاوزات سے شہر ڈوب رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ شہریوں پر برس پڑے

وزیراعظم عمران خان کو لاہور میں کرونا کیسز کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کی اطلاع پر صوبائی وزراء نے بھی اپنی رپورٹس مرتب کر لی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی بارے آگاہ کریں گے.

Shares: