باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف جیل بھگت سکتے ہیں لیکن کسی کے آگے جھک نہیں سکتے ،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہوگی وہ پہلے دن واپس آئیں گے۔ نوازشریف پر جھوٹے مقدمات تھے،مجھ پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،میں کبھی بھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہی ۔ارشد ملک کیس ساری دنیا نے دیکھا کس طرح نوازشریف کو سزائیں سنائی گئیں ،ارشد ملک کا اعتراف انصاف کے منہ پر دھبہ ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے نوازشریف کے باہر جانے سے احتساب کا بیانیہ کمزور ہوا،نواز شریف کی بیٹی بغیر کسی عہدے کے دوبارہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رہ سکتی ہے،

https://twitter.com/Chshanirajpoot/status/1300710729704763393

مریم نوازنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ عوام کے ٹیکس کے پیسے پہ سرکاری عہدے پہ فائز ہیں آپ پہ جو الزامات ہیں ان پہ قانون کا سامنا کرنے سے نہ کترائیں، ہمارے اوپر الزام لگے، ہم نے تین تین بار سزائیں کاٹیں، اگر کوائی الزام لگا ہے تو پیش ہوں، پارٹی میں اختلافات نہیں،عاصم باجوہ کے خلاف الزامات کو سی پیک کے خلاف سازش قرار نہیں دیا جا سکتا نہ اس میں ریاست کو لایا جائے یہ انفرادی معاملہ ہے ، سامنا کریں، سی پیک کا بانی نواز شریف ہے،

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ہوں شہباز شریف ہوں قاضی فائز عیسی ہوں سرینا عیسی ہوں عمران نیازی ہوں چاہے عاصم سلیم باجوہ ہوں سب قانون کے سامنے برابر ہیں۔قاضی فائز عیسی سٹنگ سپریم کورٹ جج ہوتے قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو سب کو ہونا چاہئے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،ن لیگی رہنما مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کپٹن(ر) صفدر کو عدالت پیشی سے روک دیا،عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورمحمد صفدر کی اپیلیں نواز شریف کی اپیل سے الگ کر دیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سیکیورٹی ایشوز ہوتے ہیں ،مسائل بنتے ہیں مریم نواز آئندہ سماعت پر آپ پیش نہ ہوں،

عدالت نے کہا کہ ہم تحریری فیصلے میں آئندہ سماعت کا تعین کر دیں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ کیس میں اپیلیں 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے دیا مریم نواز کو بڑا جھٹکا

Shares: