کراچی: بلاول بھٹو کے فریکچرہوگیا،وجہ بھی سامنے آگئی : ڈاکٹرنے چلنے پھرنے سے منع کردیا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔جس کی وجہ سے ان کا پاوں سوج گیا ہے اورسوج کی وجہ سے بھاری بھی ہوگیا ہے
ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے بائیں پاؤں میں فریکچر ہوا ہے، ہیئر لائن فریکچر ہونے سے بلاول بھٹو کو تکلیف کاسامناہے، تکلیف کی وجہ سے آرتھو پیڈک سرجن نے چلنے پھرنے سے منع کیا ہے۔
خیال رہے کہ آج اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جس کی میزبانی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔








