بھیرہ شدید بارشوں سے ٹھٹھی ولانہ کو بھیرہ سے ملانے والا موٹر وے انڈر پاس پانی سے بھر گیا

0
31

بھیرہ شدید بارشوں سے ٹھٹھی ولانہ کو بھیرہ سے ملانے والا موٹر وے انڈر پاس پانی سے بھر گیاجس سے قصبہ کے سینکڑوں عوام کا 10 روز سے شہر سے رابطہ منقطع ہے۔ ٹھٹھی ولانہ کے چوہدری غلام رسول ولانہ، ڈیجیٹل سوشل میڈیا تحصیل بھیرہ کے رکن چوہدری منیر احمد ولانہ، چوہدری ذیشان ریاض ولانہ، غلام مصطفی،چوہدری ساجد اور حاجی اعجاز احمد ولانہ سمیت درجنوں افراد نے تحصیل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی سے قصبہ کے سینکڑوں عوام کا 10 روز سے شہر سے رابطہ منقطع ہے اور ابھی تک پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہ کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں بے پناہ مسائل کا سامنا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں بچوں کے علاج معالجہ اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری میں شدید مشکلات درپیش ہے وہ 3 سے 4 فٹ کھڑے پانی سے گزر کر شہر آنے جانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن اور ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ ٹھٹھی ولانہ کے عوام کو انڈر پاس اور موٹروے کے ساتھ ساتھ متبادل راستہ فراہم کیا جائے تاکہ بارش کے دنوں میں عوام کا شہر سے رابطہ بحال رہے اگر ان کا یہ جائز مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو عوام دھرنا دے کر موٹروے بلاک کر دیں گے۔

Leave a reply