آپ نے ایسا آدمی دیکھا ہے جو ماسک بہت پسند کرتا ہے، ٹرمپ نے عجیب بات کہہ دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو ماسک پہننے پر طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایسا آدمی دیکھا ہے جو ماسک بہت پسند کرتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران جو بائیڈن پر جملے کسے۔ انہوں نے کہا اس آدمی کے بڑے ہی مسائل ہیں۔ صڈر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کو امریکا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کےحوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پورٹ لینڈ کو تباہی قراردیتے ہوئے اسے نیشنل گارڈز کے ذریعے کنٹرول کرنے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سیاہ فام افراد کو گولیاں مارنے والے پولیس اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانے پر زور دیا تھا، انہوں نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وبا سے امریکہ بھر میں ہونے والے نقصان کے امریکی صدر ذمہ دار ہیں
واضح رہےکہ امریکی صدارتی انتخاب میں دونوں فریق ایک دوسرے طنز کے نشتر چلاتے رہتے ہیں . سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی بد عنوانیاں اور بد انتظامی ان کی محبوبیت میں کافی کمی کا سبب بنی ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں : جو بائیڈن ٹرمپ سے 15 ریاستوں میں آگے

Shares: