بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی کی سابقہ گرل فرینڈ اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی ہمارے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں ریا چکرورتی کا انکشاف-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔
انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ، ریا چکرورتی نے منشیات کے معاملے میں بالی وڈ کی 25 مشہور شخصیات کا نام لیا ہے جن میں سارہ علی خان ، راکول پریت سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔
اداکارہ کو منگل کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے مرحوم اداکار کے لئے منشیات کا استعمال اور منشیات کا اعتراف کیا تھا۔ وہ اب ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جیل میں 22 ستمبر تک رہیں گی۔ این سی بی سے پوچھ گچھ کے دوران ، ریا نے سارہ اور راجول کا نام لیا اور انکشاف کیا کہ یہ دونوں اداکارائیں اس کے اور سوشانت کے ہمراہ اپنے لوناوالا فارم ہاؤس میں منشیات استعمال کرتی تھیں۔
انہوں نے فیشن ڈیزائنر سیمون کھمبٹہ کا نام بھی لیا ریا نے ایجنسیوں کو بتایا ہے کہ بالی وڈ کے 80 فیصد اسٹار منشیات کے عادی ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ این سی بی منشیات کی تحقیقات میں بالی وڈ کے 25 نامور ستاروں کو طلب کرے گی۔
ریا چکرورتی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔
خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سو شانت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہر ممبئی کی مقامی عدالت نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)کی جانب سے 8 ستمبر کو گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔
ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
نارکوٹکس بیورو نے گزشتہ روز ہی عدالت سے ریا چکرورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا،عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا۔
ریا چکرورتی کوگرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات ناروکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں 9 ستمبر کی صبح کو ہی انہیں ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا چکرورتی کو جیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے انہیں جیل میں پنکھے اور بستر کی سہولت نہیں دی گئی ہے اداکارہ کو جیل میں سونے کے لئے چٹائی دی گئی ہے-
ریا چکرورتی کو جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث ایک الگ کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی سیکورٹی پر ہر وقت دن کی تین شفٹوں میں 2 کانسٹیبل تعینات رہتے ہیں۔