وزیراعظم ہاؤس سے "خان ” کی چھٹی کا امکان

0
41

وزیراعظم ہاؤس سے "خان ” کی چھٹی کا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو یواین او میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اعظم خان اقوام متحدہ میں پاکستان کے خصوصی مندوب ہونگے، باخبر ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کاظم نیاز وزیراعظم کے نئے پرنسپل سیکرٹری ہونگے

شکیل قادر کو خیبر پختونخواہ کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پشاور سمیت متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ناقص کارکردگی دکھانے پر ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کیا جارہا ہے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

اعظم خان جو بیوروکریسی میں خان اعظم کہلاتے ہیں، خود کو کسی بھی قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے بار بار طلب کرنے پر بھی پیش نہیں ہو ئے، اعظم خان جن کی وجہ سے وزیراعظم کو پہلے ہی اتحادیوں، پارٹی اور بیوروکریسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہانگیر ترین نے بھی اعظم خان پر الزامات لگائے تھے،

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے دوری کی وجہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ہے، ان کا 6 مہینے پہلے اعظم خان سے اختلاف شروع ہوگیا۔ اعظم خان سے اختلاف اصلاحات کے معاملے پر ہوا۔ میں نے خان صاحب کو کہا کہ ہم اس ملک کو تھوڑا سا تبدیل کرنے نہیں آئے بلکہ ٹرانسفارم کرنے آئے ہیں، وزیر اعظم نے میری اس بات سے اتفاق کیا اور پوچھا کہ ایسا کیسے ہوگا؟ میں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ہم آپ کے انڈر ایک اصلاحاتی کمیٹی بنائیں گے جو باضابطہ طور پر کام کرے گی۔ ہمیں بیوروکریسی کے چکر سے نکلنا پڑے گا

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کی اس بات سے اتفاق کیا لیکن اعظم خان نے کہا کہ حکومت تو ہم چلاتے ہیں، وزیر اعظم آفس میں سب کچھ میرے ذریعے ہوتا ہے، آپ متبادل پاور بنا رہے ہیں۔

بعد ازاں شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کے تھپڑ کی خبریں بھی آئی تھیں، فردوس عاشق اعوان کے استعفیٰ سے قبل بھی اعظم خان کے ساتھ انکی تلخ کلامی ہوئی تھی

ملکی بیوروکریسی میں اختیارات کی جنگ میں "استاد اعظم” گروپ نے "خان اعظم گروپ” کو ہلا کر رکھ دیا ہے

 

Leave a reply