پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سختی سے جواب دیا-
باغی ٹی وی : رواں سال معروف اداکار شہروز سبزواری سے شادی کرنے والی ماڈل صدف کنول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں وہ س
وشل میڈیا صارفین کے تنقید بھرے تبصروں پر شدید ردّ عمل کا اظہار کر رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFM68PmlEUf/?igshid=12rcx5ly51i2j
وائرل ہونے والی ویڈیو میں صدف کنول نے کہا کہ جو لوگ میرا یہ پیغام سُن رہے ہیں وہ اپنی حد میں رہیں، خوش رہیں، بہت پیارے رہیں اور کسی کی بُرائیاں نہ کریں اور انسان کے بچے بن کر رہیں-
صدف کنول نے اُن سے نفرت کرنے والوں سے کہا کہ وہ منفی پیغامات بھیجنا بند کریں۔
واضح رہے کہ رواں سال شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کے بعد سے دونوں کو سوشل میڈیا پر بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ صارفین نے صدف کنول کو سائرہ اور شہروز کی طلاق کی وجہ بھی قرار دیا تھا۔
اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
صدف کنول نے شہروز سبزواری کی سالگرہ یاد گار بنا دی
سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری
صدف کنول سے صدف سبزواری تک کا سفر
شہروز ، سائرہ اور صدف کے بیچ اصل کہانی کیا ہے، پڑھیے اس خبر میں
بہروز سبزواری نے سائرہ اور شہروز کی طلاق کی تردید کر دی
شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی