صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہوں ہمایوں سعید

0
39

پاکستان کے صف اول کے اداکارہمایوں سعید نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔

باغی ٹی وی : ہمایوں سعید نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ فلم انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے شکرگزار ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کی زیر صدارت فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے گا متعلقہ وزارتوں کو ضروری اقدامات کی ہدایات کردی گئیں ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


ہمایوں سعید نے ان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان اور ٹیم کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور لکھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان اقدامات پر جلد عمل بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے عاصم باجوہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے آپ کی مسلسل کاوشوں کا شکریہ، پاکستان فلم انڈسٹری نے اس لمحے کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے لکھا کہ وہ صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کا اہم قدم،روڈمیپ تیارکرنے کاحکم

Leave a reply