نواز شریف آخر کار الطاف حسین کی صورت اختیار کرنے لگے ‌ہمیں‌ مزید ٹیلیفونک خطابات اور انٹریوز کے لیے تیار رہنا چاہیے ؟ مبشر لقمان

0
31

نواز شریف آخر کار الطاف حسین کی صورت اختیار کرنے لگے ‌ہمیں‌ مزید ٹیلیفونک خطابات اور انٹریوز کے لیے تیار رہنا چاہیے ؟ مبشر لقمان
باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی لندن سے تقریر کے بعد یہ ثابت ہوا کہ آخر کار نواز شریف الطاف حسین کی صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں. کیا ہم کو مزید ٹیلی فونک خطابات اور انٹرویوز کے لیے تیار رہنا چاہیے .


واضح رہے کہ ن لیگ کے ہمیشہ کے قائد میاں‌نواز شریف نے اے پی سی میں ویڈیو لنک سے خطاب کیا ہے . وہ لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں‌. کافی دیر سے کسی قسم کے میڈیا بیان سے بھی دور تھے لیکن اب اے پی سی میں ایک سخت خطاب کرتے ہوئے انہوں‌نے اپنی جاندار واپسی کا اظہار کیا ہے . انہوں نے اپنی تقریر میں اداروں سمیت حکومت اور نیب کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا .

جمہوریت کو چلنے ہی نہیں‌دیاجاتا، پہلے کمزور کیا جاتا ہے پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے ، نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب


انہوں نے کہا کہ اب جمہوری قوتین جمہوریت اور عوام کے حکمرانی کے لیے کھڑی ہو چکی ہیں جو کہ بہت ہی قابل ستائش بات ہے. انہوں‌ نے کہا کہ اب جمہوری قوتوں کو روایتی احتجاج سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا . انہوں نے کہا ہے کہ جمہیوریت کچھ قوتیں چلنے ہی نہیں‌دیتیں. پہلے ان کو کمزور کیا جاتا ہے . پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے .

ووٹ کو عزت دینے کی بجائے اس ک تحقیر کی جاتی ہے. مرضی سے انتخابات کے نتائچ حاصل کرنے کےلیے دھاندلی کی جاتی ہے . اگر ایسا نہ ہوتا تو بیساکھیوں پر چلنے والی حکومت ایک روز بھی ٹھہر نہ سکتی . ملک میں معیشت کا برا حال ہے. وطن عزیز میں امن و امان کا براحال ہے . قوم کی بیٹی کی موٹر وے پر عزت پامال کی جارہی ہے کشمیر کے مسئلے پر بھارت ہمیں‌بچھاڑ‌کر رکھ دیا ہے . کشمیر عوام کی امیدیں دکم توڑ رہی ہیں. کشمیر کو 70 سال میں‌اتنا نقصان نہیں‌پہنچا جتنا اس دور حکومت میں‌ پہنچا. انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظًم کو علم ہی نہیں‌ہوتا کیا کیا فیصلے کر لیے جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اب ان سارے سوالات کا جواب لینے کا وقت آگیا ہے . انہوں نے نیب پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کے اسے اندھے انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے . یہ ادارہ مکمل طور پر اپنا جواز کھو چکا ہے

Leave a reply