بھارتی معروف و مقبول اداکارہ روینا ٹنڈن نے بالی وڈ انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے۔

باغی ٹی وی : روینا ٹنڈن نے اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ میں بالی وڈ میں ڈرگز مافیا کے خلاف ‘کلین اپ’ آپریشن کا خیرمقدم کیا ہے –
بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کےبعد سےبھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں پر ایک کے بعد ایک مشکل پیش آ رہی ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی نہ کوئی نئے انکشافات سامنے آتے ہیں –

بالی ووڈ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی کے بعد تحقیقاتی اداروں نے جب اپنی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو وہ بالی وڈ میں ستاروں کے ڈرگز استعمال کرنے اور انڈسٹری میں ڈرگ مافیا تک جاپہنچا سوشانت کی سابقہ دوست ریا چکرورتی کو بھی آنجہانی اداکار کو ڈرگز دینے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے بیان سے اس شک کو اس وقت تقویت ملی جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ بالی وڈ کے 99 فیصد لوگ ڈرگز کے عادی ہیں-

اس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ میں ڈرگز مافیا کے گٹھ جوڑ سے متعلق تفتیش بھی شروع کردی ہے جسے 90 کی دہائی کی معروف و مقبول اداکارہ روینا ٹنڈن نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک ’کلین اپ‘ کا خیرمقدم کیا ہے ، جو اس وقت سامنے آیا ہے جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو بالی ووڈ میں منشیات کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے زور دیا کہ ڈرگ ڈیلرز اور سپلائرز کو سزا دی جائے۔


ان کا کہنا تھا کہ اب ’صفائی‘ کا وقت آگیا ہے یہ بہت خوش آئند ہے یہ آنے والی نسلوں کی مدد کرے گا۔

روینا ٹنڈن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی یہاں سے شروع کریں یقیناً اسے دیگر شعبوں تک بڑھائیں اور اسے (ڈرگز کو) جڑ سے اکھاڑ پھینکیں یہ منافع کمانے والے رشوت خور ’بڑے لوگ‘ جو خود آنکھیں بند کرکے لوگوں کی زندگی برباد کردیتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے ٹائمز ناؤ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جاری تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ کئی دوسرے اداکار بھی اس کی زد میں ہیں۔ "منشیات کے چیٹ” میں کئی مشہور شخصیات کا تذکرہ کیا گیا جو این سی بی کی جانچ پڑتال کے تحت ہیں پانچ مشہور شخصیات ، یعنی کے ، ڈی ، ایس ، این ، اور جے کے ابتدائی انکشاف ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ڈی‘ کی شناخت مبینہ طور پر دیپیکا پڈوکون کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ‘کے’ اس کے منیجر کرشمہ پرکاش ہیں۔ پی ٹی آئی کے مطابق ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اپنی تحقیقات کے سلسلے میں دیپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش اور ایک ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کے سی ای او دھرو چٹگوپیکر کو طلب کیا ہے۔ سارہ علی خان اور شردھا کپور کے نام بھی تحقیقات کے دوران سامنے آئے تھے اور اطلاعات کے مطابق انہیں این سی بی بھی طلب کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکرورتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔

خیال رہے کہ ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔

نارکوٹکس بیورو نے عدالت سے ریا چکرورتی کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا تاہم اب انہیں جیل بھیج دیا گیا،عدالت نے اداکارہ کا 22 ستمبر تک ریمانڈ دیا تھا ریا چکرورتی کوگرفتار کیے جانے کے بعد ایک رات ناروکوٹکس کے دفتر میں ہی رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں 9 ستمبر کی صبح کو ہی انہیں ممبئی کی بدنام زمانہ بائکولا جییل منتقل کردیا گیا تھا۔

آج 22 ستمبر کو ، 28 سالہ اداکار کی عدالتی تحویل میں 6 اکتوبر تک مزید 14 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اس نے اور اس کے بھائی شوک چکورتی نے ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کل عدالت کرے گی۔

ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

منشیات کیس: دیپیکا پڈوکون کی منیجر کو این سی بی نے تفتیش کے لئے طلب کر لیا

منشیات کیس میں سارہ علی خان اور شردھا کپور کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان

سوشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست کا سوشانت اور سارہ علی خان کے درمیان تعلقات کا…

سوشانت سنگھ کو منشیات فراہمی کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی جیل منتقل

بالی وڈ اداکارہ ریا چکر وتی منشیات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار

تحقیقات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جسکی بنیاد پر کہا جاسکے کہ سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا ہے سی بی آئی

ریا چکرورتی کے والد اور سابق بھارتی فوجی اندرجیت نے فوج سے مدد مانگ لی

سی بی آئی کی تفتیش میں سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کو مزید اُلجھا دیا

ریا چکربورتی انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں سوشل میڈیا صارفین

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

ویویک اوبرائے نے بھی سوشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار بالی وڈ کو قرار دیا

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی 50 خواہشات

بھارتی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں پاکستانی اداکار حسن خان مرکزی کردارادا کریں گے

بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے بالی وڈ میں اقربا پروری اور مافیا کی بحث کو…

Shares: