بالی وڈ منشیات کیس کی تحقیقات کے دوران بھارتی اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور نے منشیات کا استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ دیپیکا پڈوکان نے اپنی مینجر کرشمہ پرکاش سے منیشات کے متعلق واٹس ایپ پر گفتگو کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا ٹائمز آف انڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور نے منشیات کیس سے متعلق تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کبھی منشیات استعمال نہیں کی-
ٹائمز آف انڈیا نے ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سارہ اور شردھا نے منشیات کے تمام الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران انھوں نے کہا کہ ہم نے کوئی منشیات استعمال نہیں کیں۔
دوسری جانب بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی دورانِ تفتیش اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ اُنہوں نے اپنی مینیجر کرشمہ پرکاش سے منیشات کے متعلق واٹس ایپ پر گفتگو کی تھی۔
دریں اثنا ، ٹائمز ناؤ کی ایک اور رپورٹ میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ شردھا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پونا گیسٹ ہاؤس میں سوشانت کی فلم ‘چھچھورے’ کی کامیابی کے لئے دی گئی پارٹی میں شریک ہوئیں تھیں لیکن اداکارہ نے کسی بھی طرح کے منشیات کے استعمال کی تمام اطلاعات کی تردید کی ہے۔
دوسری طرف ، بالی ووڈ منشیات گٹھ جوڑ کیس میں اپنی منیجر کرشمہ پرکاش کے ساتھ ملزم دیپیکا نے مبینہ طور پر 2017 کے ڈرگ چیٹس کو قبول کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، دیپیکا اور ان کے منیجر کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا جاسکتا ہے کیونکہ جوابات نے این سی بی حکام کو مطمئن نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ منشیات کیس کی تحقیقات کا آغاز آج صبح ممبئی میں ہوا تھا، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور آج صبح ممبئی کے کولابا ایولین گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی تھیں جہاں پوچھ گچھ کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی موجود تھی جو ان اداکاراؤں سے تفتیش کر رہی ہے-