لندن:لندن‘نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ”شرپسند،بھارت کی پسند،سیاست میں گند”کے فلک شگاف نعرے،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف ن لیگ کے سابق سربراہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاکستان کے خلاف نفرت انگیزتقریر نے دیارغیرمیں رہنے والے پاکستانیوں ، کشمیریوں اورپاکستان سے محبت رکھنے والے غیرملکیوں کے زخموں نمک چھڑکا ہے
ذرائع کے مطابق نوازشریف کے شرپسندانہ بیانیہ کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی سخت ردعمل کے مظاہرے کیئے جارہے ہیں
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سب سے بڑامظاہرہ کیا گیا ،
ا
یہ احتجاج نوازشریف کے لندن میں محل کے باہرکیا گیا ، جس میں کشمیری ، پاکستانی اورکئی اورملکوں کے شہریوں نے نوازشریف کے ملک پاکستان اورپاکستان کے اداروں کے خلاف شرپسند بیانیے کی سخت مذمت کی اورنوازشریف کو پاکستان کا دشمن اوربھارت کے دوستہونے کے نعرے لگائے گئے
لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نقاب پوشوں کا مظاہرہ مظاہرین گالیاں دیتے رہے پولیس کے پہنچنے پر فرار شریف فیملی کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق مظاہرین اہل علاقہ نے پولیس کو گندی زبان اور مظاہرے کی رپورٹ کی ذرائع پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی pic.twitter.com/OxIioV4Nhm
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) September 27, 2020
اس حوالے سے ایک لندنسےایک ٹویٹ بھی آئی ہے جس میںکشمیری ، پاکستانی اوردیگرپاکستان سے محبت کرنے والے یہ نعرے لگارہے ہیں”شرپسند،بھارت کی پسند،سیاست میں گند”
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرین کواحتجاج سے روکنے کے لیے لندن پولیس بھی وہاںآگئی اورپھرمظاہرین کو واپس جانے کا حکم دیا جس کے بعد تمام احتجاجی مظاہرین واپس چلے گئے








