امریکی صدر کے کرونا علاج بارے ڈاکٹرز نے معلومات فراہم کردیں

باغی ٹی وی : امریکی صدر کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں، کوویڈ 19 کا علاج مکمل کر چکے، وہ اس ہفتے کے آخر میں عوام میں واپس آ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شان کونلی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کوویڈ 19 علاج کی تکمیل کے بعد انتخابی ریلی میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے وہ ورچول مباحثے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔اس سے پہلے صدر نے اپنے حریف جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آج کورونا وائرس کا ایک اور ٹیسٹ کروائیں گے۔ دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھی صدارتی مباحثے کو ٹرمپ کی صحت سے مشروط کر دیا تھا۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اب بہتری محسوس کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے انتخابی مہم میں جلد واپسی کا کہا تھا جس کی اب ان کے ڈاکٹر شان کونلی نے بھی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کا شکار ہو چکے تھے ،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خود کو قرنطینہ کرلیا ہےخاتون اول میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہم اس وبا سے مل کر نمٹیں گے ،

رونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر بوپ بکس کرونا کا شکار ہو گئی تھی جس کے بعد ٹرمپ نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹیسٹ بھی کروایا اور اس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ہوپ ہکس کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفر بھی کرچکی ہیں

Shares: