ایک شخص کو وہاں تکلیف دینا چاہتے ہیں جہاں اسے پہلے ہی تکلیف ہے،شہباز شریف کا عدالت میں بیان

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا، شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے گزشتہ نوٹس پر میرے کھانے کا معاملہ حل ہوگیا، مجھے کمر کامسئلہ ہے ، عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پر یہ سب کیا جا رہا ہے، کمر میں درد کی وجہ سے مجھے تھیراپی کروانے کی اجازت دی جائے،

https://twitter.com/Drshezrakh/status/1315897705206558721

سرکاری وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہے،شہباز شریف نے کہا کہ ایک شخص کو وہاں تکلیف دینا چاہتے ہیں جہاں اسے پہلے ہی تکلیف ہے،کمردردکے باعث جواسپیشل کرسی گھرسےمنگائی تھی وہ نیب والوں نے لے لی،عام کرسی دی گئی ہے جس پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں اور کھانا کھاتا ہوں،کمر درد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،عدالت نیب والوں کو قانون کے مطابق حکم دے، فاضل جج نے شہباز شریف کو کہا کہ آپ باقاعدہ درخواست لکھ کر دیں تفصیلی حکم عدالت جاری کردے گی،

عدالت نے شہباز شریف کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردیں،عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کی عمر کتنی ہے،جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میری عمر 46 سال ہے ،

شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازکےوکلانےمستقل حاضری معافی کی درخواست دائرکردی،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف کی اہلیہ بیمار ہیں وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتیں،لندن کے ڈاکٹرزنےمیڈیکل رپورٹس دیں جوعدالت میں جمع کرا دی ہیں،عدالت نے کہا کہ ایک بارخاتون کوپیش کردیں پھر جویریہ کی طرح حاضری معافی منظورکرلیں گے،

شریک ملزمہ نصرت شہباز کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی گئی،عدالت نے نصرت شہباز کو مستقل حاضری سے استثنیٰ سے متعلق نیب سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی،منی لانڈرنگ کیس ،عدالت نے سلیمان شہباز کو دوبارہ 27 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دےدیا،

احتساب عدالت میں شہباز شریف کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی،نیب حکام نے شہباز شریف کا مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

شہباز شریف نے روسٹرم پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2005 میں، میں نے پہلی پراپرٹی باہر خریدی،میں کینسر کا علاج کرانے جاتا ہوں،میرا جینا مرنا پاکستان کےلیے ہے اس لیے 2004 میں پاکستان آیا تھا جب میں لندن گیا تو وہاں سوچا کرایہ دے کررہنا ممکن نہیں ہے،2005 میں فیصلہ کیا، پیسے ختم ہو جائیں گے تو ملکہ کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا،اس لیے لندن میں پہلی پراپرٹی خریدی،میں کینسر کی سرجری کروا کر میں وطن واپس لوٹا ،مجھے پتہ تھا کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف مجھے جیل میں ڈال دے گا ،اگر میرے پاس اتنا پیسہ ہوتا تو ملک واپس آنے کی بجاٸے لندن میں عیش کرتا ،ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے پاکستان اترنے کی اجازت نہیں دی

احتساب عدالت لاہورمیں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

ن لیگی رہنماؤن کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جو پارٹی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی ہے

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔

Leave a reply