ہسپتال میں داخل آصف زرداری نے گوجرانوالہ جلسہ سے قبل حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں جلسہ سے قبل سابق صدر آصف زرداری میدان میں آ گئے، حکومت کو اہم پیغام دے دیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے جلسوں سے قبل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔آصف زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کرے ۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوری اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے ،اوچھے ہتھکنڈوں اور گرفتاریوں سے کٹھ پتلی حکومت بچے گی نہیں ،

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ابھی تک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق ان کی ضروری ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹرز کی زیر نگرانی علاج جاری ہے

گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی تنظیم انصار الاسلام کو سپرد کی گئی ہے.انصار الاسلام کے قائم مقام سالار حاجی عبداللہ خلجی نے سیکورٹی پلان رانا ثناءاللہ کو پیش کیا مسلم لیگ ن کے صوبہ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تنظیم انصارالاسلام کے خدمات کا اعتراف کرکے پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی انتظام انصار السلام کے حوالے کیا۔

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

Leave a reply