گزشتہ دنوں اسلام کی خاطر شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتا یا کہ کس عمل نے اُن کی زندگی بدل دی۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو اُس اہم معلومات سے آگاہ کروں گی جس نے میری زندگی بدل دی جب میں نے سُنا تو مجھے لگا کہ یہ سچ ہے یہی حقیقت ہے اور اس سال میں نے اسے کئی بار سُنا اور اس پر عمل کرنے کی بھی بہت کوشش کی اور اللہ کا شُکر ہے اس سے میری زندگی میں کافی تبدیلی آئی –
https://www.instagram.com/tv/CGZnaNQAPRa/?igshid=wl9aivwvlvv6
ثناء خان نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ مجھے لگا کہ امیں اس چیز کو آپ کے ساتھ شئیر کروں میں نے مختلف علمائے کرام کے بیان میں یہ چیز سُنی ہے جو حقیقت ہے اور ہم سبھی اس کے بارے میں جانتے ہیں لیکن جب ہم کبھی کبھی اسے الگ کسی دوسرے کے منہ سے سُنتے ہیں تو پھر ہم اس بات پر عمل بھی کرتے ہیں اور یقین بھی کرتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم لوگ خود کو کچھ وقت کی خوشی دینے کے لیے یا شہرت پانے کے لیے گناہ کرلیتے ہیں، پھر یہ ہوتا ہے کہ اُس خوشی کا تھوڑا سا وقت تو ختم ہوجاتا ہے لیکن ہمارے گناہ رہ جاتے ہیں جو قبر تک ہمارے ساتھ جاتے ہیں اور آخرت کے دن ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا اور ہمیں جہنم میں لے جائے گا لہٰذا تھوڑی سی خوشی مزے کے لیے اپنی آخرت خراب نہ کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ثناء خان نے کہا کہ اسی طرح تھوڑی سی مشقت کے لئے نیکی کرنا نہ چھوڑیں کیونکہ کیا ہوتا ہے اکثر ہم لوگ اپنی نیند کی وجہ سے تہجد اور فجر کی نماز چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ ننیند کو چھوڑتے وقت تکلیف ہوتی ہے مجھے بھی ہوتی ہے تاہم مشقت کا وقت تو ختم ہو جاتا ہے لیکن ہماری نیکی ضائع ہوجاتی ہے۔

ثناء خان نے کہا کہ اس تھوڑی سی مشقت کے لئے نیکی نہ چھوڑیں کیونکہ نیکی آخرت تک ہمارے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور ہمیں جنت میں لے جا کر چھوڑ آتی ہے تواسی لئے کوشش کریں جتنا بھی گناہ سے دور رہ سکیں رہیں کیونکہ یہ مزہ اور خوشی تو وقتی ہوتی ہے ختم ہو جائے گا لیکن یہ گناہ ہمارے سر رہ جائے گا اور جنت اور ہمارے بیچ میں دیوار بن جائے گا جو کہ ہم نہیں چاہتے کہ بنے تو بہت زیادہ ضروری ہے کہ ہر کام سوچ سمجھ کریں اور لوگوں کا دل نہ دکھائیں حقوق العباد کا خیال رکھیں-

اُنہوں نے کہا کہ وگوں کے ساتھ کی گئی بھلائیوں اور نیکیوں کابدلہ ہمیں اللہ سے آخرت میں ملے گا آپ لوگوں سے امید نہ لگائیں ثناء خان نے کہا کہ بس انہی دو چیزوں نے میری زندگی بدلی ہے اگر ہم سب مل کر اس بات پر عمل کریں تو ہماری دُنیا و آخرت دونوں ہی سنور جائیں گے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ثناء خان نے لکھا کہ اُمید کرتی ہوں کہ اس سے آپ سب کو اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد ملے گی تاکہ آپ اپنے خالق حقیقی اور دُنیا کے لیے بہترین انسان بن سکیں۔

ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’ہماری آخرت کا انحصار ہماری دُنیاوی زندگی پر ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ دنوں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

ثناء خان نے لکھا تھا کہ میں اعلان کرتی ہوں کہ آج سے میں اپنے شوبز کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائے نیز آئندہ کے میرے عزم یعنی اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔

واضح رہے کہ ثناء خان سلمان خان کے ساتھ فلم ’جے ہو‘اور ’وجہ تم ہو‘سمیت تامل اور تیلگو کی بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں تاہم انہیں سب سےز یادہ شہرت بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 6 سے ملی تھی۔

 

بھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں احساس والے حمیمہ ملک

Shares: