باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو کرپشن مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا اور مقدمات میں التواء نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا چیئرمین نیب عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات کی بغیر التوا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے کہا شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کرکے جلد مکمل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو جلد مقدمات کے فیصلے کرنے اور مقدمات میں التوانہ دینے کی ہدایت کی، عدالت نے حکم لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس میں جاری کیا۔

عدالت نے چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا دو نومبر تک استغاثہ اور ملزم کے گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں اور شواہدریکارڈ کرنےکاعمل تیز کرکےسماعت مکمل کی جائے۔

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟

عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی، حکم نامے میں کہا کہ چیئرمین نیب نے رولز منظوری کے لئے صدر کو بھجوا دیے ہیں، وزارت قانون ایک ماہ میں جائزہ لیکر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ا یڈیشنل اٹارنی جنرل نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے معاملے پر ایک ماہ کی مہلت مانگی، 120نئی احتساب عدالتوں کا قیام کیلئے کابینہ سے ایک ہفتے میں منظوری لی جائے گی۔

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

راجہ عامرعباس نے سپریم کورٹ کے حکم نامے پر کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، نیب قوانین کے مطابق بھی کرپشن کیسز کا فیصلہ 30دن میں ہو، ملزمان کی جانب سےالتوا کے باعث فیصلے تاخیر کا شکار ہو رہے تھے۔راجہ عامرعباس کا کہنا تھا کہ فیصلے سے تکنیکی مسائل سامنے آئیں گے ، اسلام آباد میں صرف  2نیب کی عدالتیں ہیں، نیب کی عدالتوں میں 2008 اور 2009 کے کیسز بھی پڑے ہیں۔

ہم کسی ادارے کے بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کریں گے،سپریم کورٹ

Shares: