اگر موقع ملا تو سیف علی خان کو اغوا کروں گی پرینیتی چوپڑا

باھرتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بڑی کامیابی کے ساتھ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے اداکارہ جن کو ملک بھر میں مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد فالو کرتی ہے وہ خود سیف علی خان کی بہت بڑی مداح ہیں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی اصل زندگی میں سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہیں گی۔

باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا سیف علی خان کی بیت بڑی مداح ہیں یہاں تک کہ انہوں نے ایک شو میں اداکار سے اپنی محبت کا اعتراف بھی کیا۔

پچھلے سال پرینیتی چوپڑا نے بھارتی معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران پرینیتی چوپڑا نے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالوں کمے جوابات دیئے۔

انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ نواب آف پٹودی سیف علی خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور یہ بات سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور بھی جانتی ہیں اور میرے ان جذبات سے کرینہ کپور کو کئی مسئلہ نہیں ہے اگر مجھے موقع ملا تو مین سیف علی خان کو اغوا کرنا چاہوں گی-

پرینیتی چوپڑا نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ وہ سچ میں ہی سیف علی خان کو اغوا کر لیں گی مگر وہ اُنہیں بہت پیار کرتی ہیں اور وہ اس محبت کو دور سے ہی برقرار رکھیں گی۔

پرینیتی کے سیف سے متعلق اس بیان پر کپل شرما کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دور والا پیار مجھ سے کر لو، کپل نے مذاق میں کہا کہ وہ اگلی زندگی میں سیف علی خان بن کر دنیا میں آنا چاہیں گے۔

کنگنا رناوت کو ریپ کی دھمکیاں

Comments are closed.