ڈرتے ہیں حکومت والے ایک نہتی لڑکی مریم سے ، ن لیگی خواتین کا لاہور میں احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری اور مریم نواز کے کمرے کا تالا توڑنے پر ن لیگی خواتین نے لاہور میں احتجاج کیا ہے

لاہور پریس کلب کے سامنے ن لیگی خواتین نے مریم نواز کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، ن لیگی اراکین اسمبلی عظمیٰ بخاری ،شائستہ پرویز ملک،سائرہ افضل تارڑ و دیگر خواتین موجود تھیں، خواتین نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عورت کی عزت مہذب قوموں کی پہچان ہے.ہمارا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے؟ چادروچاردیواری کے تقدس کی پامالی نامنظور، مادر ملت زندہ باد و دیگر تحریریں درج تھیں

ن لیگی خواتین نعرے بھی لگا رہی تھیں، خواتین نے احتجاجی مظاہرے میں ڈرتے ہیں حکومت والے ایک نہتی لڑکی مریم سے،عورت کو تحفظ دو و دیگر نعرے لگائے

اس موقع پر ن لیگی خواتین کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے ساتھ حکومت انتقامی کاروائی کر رہی ہے، ن لیگی خواتین کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گی، حکومت کو عورتوں کی حرمت کا خیال رکھنا چاہئے، ہوٹل کے کمرے کے تالے تڑوا کرحکومت نے غلط کام کیا

ن لیگی خواتین کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں حکومت کے خلاف ن لیگ تحریک جاری رکھے گی، حکومت دو کامیاب جلسوں کے بعد بوکھلا گئی ہے اسلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے

ن لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں جو کچھ ہوا مریم نواز کے ساتھ وہ ہم سب کے لئے باعث شرم ہے، کوئی طریقہ ہوتا ہے بات کرنے کا، کونسا ایسا مقدمہ تھا کہ دروازے توڑے گئے، آج تک جتنے واقعات ہو رہے ہیں اس میں وفاقی ادارون کی مداخلت موجود ہے ،وزیراعظم کی نالائقی بڑھ گئی ہے، آئی جی سندھ کے اغوا کی انکوائری ہونی چاہئے، ایک میاں بیوی ایک کمرے میں ہیں دروازہ کیوں توڑا گیا اسکی انکوائری ہونی چاہئے

مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

بلوچ طلبا کا چار سو کلو میٹر پیدل چل کر لاہور میں دھرنا جاری

بلوچ طلبا کے دھرنے میں شرکت کے بعد مریم نواز برس پڑیں

عمران خان ڈمی، کراچی واقعہ کی رپورٹ پبلک نہ کی گئی تو…مریم نواز نے بڑ اعلان کر دیا

حکومت کب جائے گی؟ مریم نواز نے شیخ رشید کی طرح پیشنگوئی کر دی

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہوٹل کا دروازہ توڑنے والا مریم نواز کا گارڈ آج بھی مریم کے ہمراہ

Comments are closed.