شہباز شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا
باغی ٹی وی : شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے دائر نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بنچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا جس پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نیب کی قید میں جن پر کئی کیسز چل رہے ہیں. منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو نے بعض میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی انکوائری بند نہیں کی۔نیب نے شہباز شریف کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنسز معززاحتساب عدالت میں قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر دائر کئے ہیں جو اس وقت معزز عدالت مجاز میں زیر سماعت ہیں۔