کرونا کے خلاف فوری اقدامات نہ کئے تو ہزاروں اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بورس جانسن

0
44

کرونا کے خلاف فوری اقدامات نہ کئے تو ہزاروں اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بورس جانسن

باغی ٹی و ی : برطانوی وزیر اعظم نے کرونا وائرس لاک ڈاون سے متعلق کہا کہ وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھی دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس سے بچنے کےلیے برطانوی حکومت نے لاک ڈاون اور پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے تو ہزاروں لوگوں کی اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بے قابو ہوتے مہلک ترین کرونا وائرس کو روکنے کےلیے متوازن پالیسی اختیار کی ہے۔
ادھر پپاکستان میں کرونا سے اموات اور مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 13 اموات ہوئی ہیں جبکہ 736 نئے مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 715 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9 ہزار 855 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 3 لاکھ 9ہزار646 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 578 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 253، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 917، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 886، بلوچستان میں 15 ہزار 767، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 127 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 688 مریض سامنے آ چکے ہیں

این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 329 ، سندھ میں 2 ہزار 591 ،خیبر پختو نخوا میں ، ایک ہزار 267، اسلام آباد میں 205، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 85 اموات ہو چکی ہیں

Leave a reply