لاہور: پاکستان میں سیمنٹ کی صنعت اورسستے داموں تیاری کا منصوبہ: وزیراعظم نے بریفنگ لی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صنعتی ترقی بالخصوص سیمنٹ کی صنعت کی ترویج و ترقی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں صنعتی ترقی کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا گیا جن میں اسپیشل اکنامک زون کی تشکیل، سمال انڈسٹریل انٹرپرائز کی حو صلہ افزائی ، لوکل اور بیرونی سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت پر توجہ شامل ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یر اعظم عمران خان نے سیمنٹ فیکٹری کے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا اور حکام کو ھدایت کی کہ سرمایہ کاروں کے مسائل کا جلد حل ہی معاشی ترقی اور روزگار کے موا قع کا ضامن ہے.
وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کنسٹریکشن کے شعبے پر خصوصی توجہ دی رہی ہے جس کیلئے سیمنٹ کی پیداوار اور مناسب قیمتوں میں دستیابی ضروری ہے –