لاہور:ایازصادق کو نوازشریف عزیزہیں ملک وقوم نہیں:انتہائی غیرذمہ دارانسان ثابت ہوا:ن لیگ کے رہنما جلیل شرقپوری سخت ناراض،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی جلیل احمد شرقپوری ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور پریس کلب اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی اسمبلی میں سابق سپیکر ایاز صادق کی تقریر نے بہت مایوس کیا ہے ایک ذمہ دار شخص کا ملک دشمنی کا بیان افسوسناک ہے۔
ن لیگ کے رہنما اورممبر صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ ہم ملک دشمنوں سے سمجھوتہ نہیں کرسکتے میاں نواز شریف زہنی بیمار ہیں ان کو اپنے دماغ کا بھی علاج کرنا چاہئے وہ پاکستان سے علاج کے بہانے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کا بیان غیر سنجیدہ ہے مسلم لیگ کی جانب سے کوئٹہ اجلاس اور میاں نواز شریف کی تقریر ان کی اپنی کرپشن چھپانے کے اداروں پر بیان بازی کرنا غلط روش ہے ۔ان کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے
جلیل شرقپوری نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ ملک دشمن عناصر کو فائدہ پہنچانے والے بیانات دینے سے گریز کرن چاہئے تھا وزیر اعظم کی کرسی نہ ملنے پر سرکاری اداروں پر تنقید درست نہیں ہے میں اس کی تنقید کرتا ہوں ۔ایسے بیانات حب الوطنی سے مخالف سوچ پر مبنی ہیں۔۔۔
جلیل شرقپوری نے کہا ہےکہ میں مسلم لیگی ہوں اور رہوں گا متعدد وزراء شریف برادران کی اداروں مخالف سرگرمیوں کے مخالف ہیں مگر منہ بند رکھے ہوئے ہیں۔۔۔پاکستان میں کسانوں کو سبسڈی دی جائے اوران کو مزید مراعات دے کر شہریوں کوسہولیات فراہم کریں۔۔۔