پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار کردیا
باغی ٹی وی :یپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار کردیا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر غیرقانونی طور پر گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزراء کے بعد وزیراعظم خود الیکشن مہم چلانے گلگت بلتستان آئے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوامی اجتماعات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ہورہا ہے، انتخابی شیڈول کے بعد اس کی اجازت نہیں دی
انتخابی قواعد میں ایسی خلاف ورزیوں کے خلاف پیپلز پارٹی نے درخواست دائر کی ہے، وزراء کے بعد وزیر اعظم خود الیکشن مہم چلانے گلگت بلتستان آئے ہیں، وفاقی وسائل انتخابات پر اثرانزاد ہونے کے لئے استعمال ہو رہے،
یہ وزیر اعظم اور وزراء کی طرف سے کھلی دھاندلی ہے، تباہی سرکار عوام کے پیسوں پر انتخابات جیتنا چاہتی،الیکشن کمیشن وزیراعظم اور وزراء کے دورے کا نوٹس لے،








